اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی: اسما عباس
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔
حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی بہوؤں کو تلاش کرنے کے قصے بھی سنائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی۔
انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے کے لیے لڑکی ڈھونڈنے گئی تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اسے کچھ نہیں آتا صرف شادیوں پر ڈانس کرنا آتا ہے، میں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے مجھے یہی تو چاہیے تھا، جبکہ دوسرے بیٹے کا مزاج باس ٹائپ ہے تو اس کے لیے ویسی لڑکی تلاش کی۔
اسما عباس نے کہا کہ میرے بڑے دونوں بیٹے ہوشیار تھے ان کی شادی سے قبل لڑکیوں سے دوستیاں تھیں لیکن چھوٹے بیٹے کی کوئی دوست نہیں تھی لیکن چھوٹا بیٹا سب سے آگے نکلا اس نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ چھوٹی بہو بہت سادہ مزاج ہے اس لیے شادی کے بعد جب احمد اور بہو ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جارہے تھے تو روانگی سے قبل بیٹے کو مشورہ دیا کہ وہ بیوی کو تھائی لینڈ میں کلب لے کر جائے، وہاں اندھیرا بھی ہوتا ہے اور انہیں وہاں کوئی جانتا بھی نہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کی نقل کا الزام
پاکستانی موسیقی کے معروف گلوکار عاطف اسلم اس بار اپنے گانے نہیں بلکہ ڈانس کے انداز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران ان کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اسٹیج پر پرجوش انداز میں رقص کرتے دکھائی دیے۔
عاطف اسلم عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے، لیکن اس تازہ پرفارمنس میں انہوں نے اپنی توانائی اور جوش کے ساتھ اسٹیج پر منفرد انداز اپنایا۔ تاہم، شائقین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے رقص کو کاپی کیا ہے۔
@hassreel@Atif Aslam live f9 park Islamabad #unfrezzmyaccount #viral #foryou #foryoupage #2025
♬ original sound - Husnain (Ahsan)سوشل میڈیا پر صارفین کا مختلف ردعمل تھا۔ بعض نے عاطف اسلم کے ڈانس کو برا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگ بغیر ڈانس کے بھی سنتے ہیں، جبکہ کچھ نے یہ نشاندہی کی کہ انہوں نے دلجیت دوسانجھ کے مشہور بھنگڑے کے انداز کی نقل کرنے کی کوشش کی۔
دلجیت دوسانجھ اپنے کنسرٹس میں پرجوش پنجابی رقص کے لیے مشہور ہیں، اور شائقین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے تازہ ڈانس میں کچھ اسی انداز کی جھلک نظر آئی۔
View this post on Instagram