آئی فون 17 میں AI بگ، صارفین کو مشکلات
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ایپل نے حال ہی میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کروائی ہے، تاہم صارفین کے لیے ایک ناخوشگوار خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سیریز کے تمام چاروں ماڈلز، یعنی آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس میں ایپل انٹیلی جنس (AI) فیچرز سے متعلق سافٹ ویئر بگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ کئی صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے فونز میں AI ٹولز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ فیچرز ڈاؤن لوڈ ہونے کے باوجود فون میں کام نہیں کر رہے۔ یہ مسئلہ نئے خریداروں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ ایپل کی جانب سے ان فیچرز کو اس سیریز کی خاص بات قرار دیا گیا تھا۔ کمپنی نے اس بگ سے آگاہی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ صارفین مکمل طور پر ان فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ واضح رہے کہ ایپل نے اس بار آئی فون پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 ایئر متعارف کروایا ہے، جبکہ وائرلیس میگ سیف چارجنگ تمام ماڈلز کا حصہ ہے اور بیٹری کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ البتہ فی الحال صارفین کو AI فیچرز سے متعلق مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے ایپل کی آئندہ اپڈیٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش میں مزید 2 روز کا اضافہ، شہری مشکلات سے دوچار
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صارفین گزشتہ کئی روز سے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
شہریوں نے اس طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آن لائن کاروبار کرنے والوں، فوڈ ڈلیوری رائیڈرز، طلبا اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی سے ان کے کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ سروس بلوچستان حمزہ شفقت کوئٹہ