Daily Mumtaz:
2025-11-18@23:50:22 GMT

بجلی کے بلوں سے متعلق دو بڑی خبریں

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

بجلی کے بلوں سے متعلق دو بڑی خبریں

1۔مہنگائی کا امکان
اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں **بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، اور منظوری کی صورت میں صارفین پر3 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
2۔اوور بلنگ کا حل
کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کے مسئلے کے حل کے لیے صارفین کو خود میٹر ریڈنگ جمع کرانے کی سہولت دے دی ہے۔
صارفینKE Live ایپ ([https://onelink.

to/kelive](https://onelink.to/kelive)) کے ذریعے ریڈنگ اپ لوڈ کر کے درست بل حاصل کر سکتے ہیں۔یہ قدم بجلی کے نرخوں میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بجلی کمپنیوں کی غفلت ،30 قیمتی جانیں ضائع، کروڑوں روپے جرمانہ

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو سنگین غفلت اور حفاظتی اقدامات میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق لیسکو پر 3 کروڑ، گیپکو پر 1 کروڑ 75 لاکھ جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا نے واضح کیا کہ کمپنیوں کے بروقت اور مؤثر اقدامات سے ان اموات کو روکا جا سکتا تھا، مگر ضروری حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آئے۔

اتھارٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لیسکو ریجن میں 13، گیپکو میں 9 جبکہ فیسکو ریجن میں 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ تینوں کمپنیاں شوکاز اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

نیپرا نے کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ مستقبل میں حادثات سے بچاؤ کے لیے مضبوط اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت ،30 قیمتی جانیں ضائع، کروڑوں روپے جرمانہ
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت سے 30 اموات، نیپرا کا 5 کروڑ 75 لاکھ جرمانہ
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایکس (ٹوئٹر) میں ڈائریکٹ میسجز کی جگہ چیٹ کو دیدی گئی
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر