ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ناگزیر، وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس اکانومی اہداف دگنا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کا نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں قائم کی گئی تین اہم کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی، اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں نے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اپنی تجاویز اور حکمت عملی پیش کی۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تاجر برادری کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا طریقہ کار مزید آسان اور مؤثر بنانے پر کام جاری ہے۔ چھوٹے کاروباری اداروں کی شمولیت بڑھانے کے لیے ایک سہولت بخش پیکج بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ وہ بھی اس نظام کا حصہ بن سکیں۔
حکام نے بتایا کہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد کو موجودہ 95 ملین سے بڑھا کر 120 ملین تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسی طرح کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے تاجروں کی تعداد کو 0.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ “ڈیجیٹل نیشنل پاکستان” منصوبہ عملی طور پر شروع ہو چکا ہے اور اس کے تحت کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سٹی موبائل ایپ کو اب تک 1.3 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور اس پر 15 سرکاری سروسز دستیاب ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے شعبے میں اب تک 15.5 بلین روپے جمع ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان آئی ڈی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ اسلام آباد میں ای-اسٹیمپنگ کی سہولت جلد متعارف کروائی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد بھر میں، خصوصاً اسپتالوں، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر، پارکس اور میٹرو بس لائنز پر فری وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یہ تمام سہولیات وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی جلد از جلد متعارف کروائی جائیں تاکہ پورے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فوائد یکساں طور پر پہنچ سکیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے مان لی پاکستان کی فوجی طاقت، حیران کن انکشاف
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل معیشت بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل اجلاس میں کے لیے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔