بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلور: بھارتی ایئر لائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز بنگلورو سے دہلی جانے کیلئے تیار تھی کہ اچانک اس کے پائلٹ کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا
ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ پائلٹ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پرواز کے اڑان بھرنے کیلئے دوسرے پائلٹ کا انتظام کیا گیا جو مسافروں کو ان کی منزل پر لیکر روانہ ہوا۔
بھارتی ایئر لائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اس کی طبعیت کافی بہتر ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایل آر ایچ پشاور: دل کے مریض 70 بچوں کا مفت کامیاب آپریشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی و انگلینڈ سے آئی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے غریب و نادار دل کے امراض کا شکار بچوں کے کامیاب آپریشنز کرلیے۔ ترجمان اسپتال محمد عاصم کے مطابق غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں 10 مایہ ناز کارڈیک سرجنز کے علاوہ کیتھ لیب منیجر، انتھسیٹسٹ اور آئی سی نرسز بھی شامل تھیں۔ اسپتال میں 5 روز کے دوران 70 سے زاید بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، دلوں کے سوراخ و دل کے دیگر پیچیدہ آپریشن مفت کیے گئے۔ زیادہ تربچوں کی عمریں 6 ماہ سے لیکر 12 سال تھیں۔ پاکستان میں پہلی بار لیڈی ریڈنگ اسپتال کو اس فری ’’لٹل ہارٹ‘‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں کا مشن آئندہ سال جنوری میں دوبارہ پاکستان آئے گا، جس میں دوبارہ 100 سے زاید پیچیدہ سرجریز کرے گا۔ مشن کی بچوں کی سرجریز کی تکمیل پر تقریب میں مشیر صحت احتشام علی نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیک سرجنز نے پیچیدہ سرجریز کرکے کئی بچوں کی جانیں بچائی ہیں، ایل آر ایچ میں پیڈریاٹک سرجریز میں اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔