کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل تفتان نےکارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے مختلف کارروائیاں کیں اور اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف دو مقدمات درج کیے اور 1 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارایجنٹ کی شناخت محمد ناظم کے نام سے ہوئی ہے، جسےچھاپہ مار کارروائی میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس ایجنٹ کا تعلق سرگودھا سے ہے جو کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے۔

کارروائی کے حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے اور ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتا رہا، جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا، ملزم نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید رکھتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم اس سیف ہاؤس میں قید متاثر شہریوں پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے پاکستان میں تاوان وصول کرتا تھا اور مبینہ طور اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹ کو غیر قانونی ٹرانزیکشن اور لین دین کے لیے استعمال کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے انسانی اسمگلرز سے روابط کے شواہد اور تہران میں موجود متاثرہ افراد کی تصاویر بھی برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور گرفتار ملزم کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان انسانی اسمگلنگ میں ملوث نے بتایا کہ ایف آئی اے کہ ملزم

پڑھیں:

ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار

کراچی:

سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی دماغی طور پر مستحکم نہیں ہے تاہم میڈیکل رپورٹ MLO نمبری 30/2025 کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ متاثرہ 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک
  • مفتی منیر شاکر قتل کیس حل، ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا
  • ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار
  • مفتی منیر شاکر قتل کیس حل، ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا
  • باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی، ہزاروں قانون پسند شہریوں کی بقل مکانی
  • کراچی، 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی
  • لاہور: گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی گرفتار
  • کوئٹہ: حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار