کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت اور اہل تشیع کے علماء نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی عظیم قربانی تاریخ میں ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل سنت و اہل تشیع کے علمائے کرام اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ محرم الحرام اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ذاکرین و علماء کرام ماہ مقدس میں فرقہ واریت کی بیخ کنی اور امت مسلمہ کو متحد رہنے کا پیغام دیں۔ عالم اسلام نے بیداری اور ٹیکنالوجی سےعالم کفر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، پیرخالد سلطان القادری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی ، قاری عبدالرحمٰن نورزئی، علامہ شہزاد عطاری، علامہ محمد موسیٰ حسینی، شیخ ولایت حسین جعفری اور دیگر نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی تاریخ میں ہمیشہ ایک مشعل راہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے اپنی قربانی سے تاقیامت یہ درس دیا کہ ظلم کا ساتھ دینا ظلم ہے۔ مقررین نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں کہ محرم کے مہینے میں کسی کا خون بہائے، لیکن دس محرم الحرام کو قرآن پاک کے اس حکم کو پامال کیا گیا۔ یزید ملعون نے اسلامی قوانین کی پامالی کی۔ جس پر حضرت امام حسین علیہ السلام نے فیصلہ کیا کہ ظلم کے ساتھ زندہ رہنا ظلم ہے اور دس محرم کو یہی ان کے خطاب کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہے۔ اس ماہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے 72 رفقاء کو شہید کیا گیا۔ اس محرم میں ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے۔ مسلمان متحد ہونگے تو طاغوتی طاقتیں ہم سے دور رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حضرت امام حسین علیہ السلام محرم الحرام نے کہا کہ کہ محرم

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتاگنج بخشؒ پر امن وامان یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زائرین کیلئے لنگر اور سبیل کے انتظامات میں مزید آسانیاں لانے کی ہدایت کی۔ داتا دربار کے اردگرد سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عرس داتا گنج بخشؒ پر تشریف لانے والے زائرین ہمارے قابل قدر مہمان ہیں، انہیں تکلیف اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ زائرین کا تحفظ ترجیحات میں اولین ہے۔ انہوں نے پولیس کو خصوصی ہدایت کی کہ چہلم کے جلوس پر بھی سکیورٹی سخت رکھی جائے اور جامہ تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا
  • کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟
  • شہدائے فلسطین نے شہدائے کربلا کا کردار زندہ اور یزیدیت کا چہرہ آشکار کردیا ہے، متحدہ علماء محاذ
  • چہلم امام حسینؓ؛ فول پروف سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
  • چہلم امام حسینؑ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے
  • زیارتِ اربعین اور مَشیِ عشق: فریب کے طوفان میں وفا کا پرچم