میرپور خاص: امن وامان کے لیے ایس ایس پی کی سربراہمی میں فلیگ مارچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس کی سب ڈویڑنز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور ایگلز موٹرسائیکلز نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس سے کیا گیا جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، کھپرو چوک، مہاجر کالونی چوک، ہیرآباد، چاکی پاڑہ، مدینہ مسجد چوک، مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، سول اسپتال روڈ، سولجر پھاٹک، چاندنی چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جرواری شاخ اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکواٹر پر اختتام پزیر ہوا اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی فلیگ مارچ
پڑھیں:
غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے‘ مدثرانصاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا ہے کہ 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ پوری قو م کی آواز ہے‘ ضلع غربی خصوصاً اورنگی ٹاؤن کے عوام بڑی تعداد میں اس ملین مارچ میں شرکت کرے اہل غزہ اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکاروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مدثر حسین انصاری ودیگر ضلعی رہنماؤں نے ضلع غربی میں مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان احتجاجی مظاہر وں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ عوام نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے کلمات درج تھے۔مدثر حسین انصاری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امدادی کارکنوں پر حملہ اسرائیل کی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی ضلع غربی کے کارکنان اور عوام فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی نے کہا کہ غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے اور یہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، او آئی سی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم اور فلسطین میں جاری نسل کشی کو فوری طور پر روکا جائے اور صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔