جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے۔

بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام جے یو آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر

انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں انقلاب برپا کرے گی اور قومی وحدت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، لیکن ہمیں اسلام آباد پر قبضے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکا جیسی عالمی طاقت کو شکست دی، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی بقا اور اصلاح کی جدوجہد کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ملک آئینی حدود سے ہٹایا جا رہا ہے، اور ان کے بقول ہم ان عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے جو ملک کو آئین کی پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں۔ ہم آگے بڑھیں گے اور پاکستان کے اندر ایک حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ فلسطین پر جنگ بندی کیوں نہیں کی جاتی؟ جب ایران نے اسرائیل کو جواب دیا تو فوراً کہا گیا کہ جنگ بندی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تو ٹرمپ نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ عراق، فلسطین، شام، افغانستان اور لیبیا میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا، تب کسی نے امن کی بات نہیں کی۔

ملکی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے بغیر کسی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ نہ ہم نے پچھلی حکومت کو چلنے دیا، نہ موجودہ حکومت کو چلنے دیں گے۔ ایسی حکومتیں عوامی تائید کے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے، اور اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی کے کارکن اب میدانِ عمل میں ہوں گے، اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔ جو لوگ آج اقتدار میں ہیں، ان کے اندر سیاسی شعور نہیں، سیاسی اعتبار سے وہ مکمل طور پر کورے ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحرک، اہم اجلاس منعقد

فاٹا کے انضمام کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام یکطرفہ اور غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا۔ قبائلی عوام اس پر ناخوش ہیں، اور آج وہ خود اس فیصلے پر پچھتا رہے ہیں۔ میں نے اس انضمام پر تحریری سوالات اٹھائے تھے، جنہیں نظر انداز کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جمعیت علما اسلام حکومت کے خلاف تحریک شعائر اسلام کانفرنس طبل جنگ مولانا فضل الرحمان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جمعیت علما اسلام حکومت کے خلاف تحریک شعائر اسلام کانفرنس مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان نے کرتے ہوئے جے یو آئی انہوں نے حکومت کو کے خلاف کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار  کے  پاس گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہا، کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے تحمل سے  کام لیا، آپ پاکستان  کے  بہادر  سپوت  ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ 

پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ 

محسن نقوی نے کہاکہ ‎پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر  دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نا ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی

چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام  بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

واضح رہے کہ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج  ہیں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • حماس کا رد عمل باوقار حل کی جانب پیش قدمی ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • ٹرمپ امن معاہدے میں اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا(مولانا فضل الرحمان)
  • صحافیوں کیساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ؛ سیکڑوں صحافیوں کا احتجاج، فضل الرحمان بھی پہنچ گئے
  • صحافیوں کا احتجاج حق بجانب، ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں : مولانا فضل الرحمان
  • ملک میں واٹس ایپ سست چلنے کی وجہ جانتے ہیں؟
  • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
  • دورہ جامعہ اشرفیہ‘ علوم کی تقسیم حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے کی: فضل الرحمان
  • حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کی جانب سے جدید مائیکروبائیولوجی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پرمقررین خطاب کرتے ہوئے