بھارت کی دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین سے متعلق ایم اے سیاسیات کے کورسز نصاب سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی جے پی حکومت پر تعلیمی اداروں میں نظریاتی کنٹرول قائم کرنے کے الزامات پہلے ہی زور پکڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے "اسلام اور بین الاقوامی تعلقات"، "پاکستان اور دنیا"، "پاکستانی ریاست اور معاشرہ"، اور "چین" جیسے مضامین کو نصاب سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔

اس کے ساتھ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان سے متعلق "تعریفی مواد" بھی نکالنے کی ہدایت دی ہے۔

یونیورسٹی کے کئی پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ اور نظریاتی سنسر شپ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی آزادی پر ایک سنگین حملہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بی جے پی حکومت کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت اقلیتوں اور ہمسایہ ممالک کے خلاف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند، سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارت کاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، دوسری طرف پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں، چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ان کے گھر، گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے، ہائی کمیشن نے صورتحال سے وزارت خارجہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارسفارتکاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکارہے،17 پاکستانی اہلکاروں کےلیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں تبدیلی ، طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا
  • پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا
  • بھارت کا نرس سرلا بھٹ قتل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ماہرین نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا
  • بھارت کا 35 سال پرانا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ: کشمیری مسلمانوں کے خلاف نیا پروپیگنڈا؟
  • کوشش ہوگی اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں: بلاول بھٹو
  • دہلی کی سڑکوں پر آوارہ کتوں کا راج، بھارتی سپریم کورٹ نے سخت حکم جاری کردیا
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت 4 اہم اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ
  • نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بند، سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا