کراچی، 9 محرم مرکزی جلوس میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
مقررین نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ بے گناہ مظلوموں کو جلد از جلد رہا کیا جائے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انہیں اہنے دفاع کا حق دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کراچ کے صدر مولانا صادق جعفری، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے مرکزی رہنما مولانا اصغر شہیدی، شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر مولانا بدر الحسنین عابدی و لاپتا شیعہ عزادار کے والد علمدار رضوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا باقر زیدی، علامہ مبشر حسن، سمیت ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حسینؑ کے ماننے والوں نے سر کٹوائے، جیلیں کاٹیں، اسیر ہوئے، گھر چھوڑے، ہجرتیں کیں، شہادتوں کو گلے لگایا، لیکن کبھی بھی ظالموں سے مفاہمت نہیں کی، شیعہ قوم نہ اسیری و شہادتوں سے ڈرنے والی قوم ہے اور نہ ہی لاپتا و گمشدگی سے خوفزدہ۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی سالوں سے مائیں بہنیں و بیٹیاں اپنے لاپتا پیاروں کی تصاویر اٹھائے سراپا احتجاج بن کر عزاداران سید الشہداء (ع) کے سامنے بھی کھڑی ہیں اور ملک کی مقتدر قوتوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ مقررین نے کہا کہ کئی کئی سالوں سے بے گناہ شیعہ جوانوں کو جبری گمشدہ کیا ہوا ہے، انکے بوڑھے والدین، بیویاں، بہنیں، بیٹیاں اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں، انکا فقط ایک مطالبہ ہے کہ قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ہمارے کئی مزاکرات بھی ہوئے، ہمیں یہ وعدہ بھی دیا گیا کہ ہم قانون کے مطابق عمل کرینگے، مظلوموں کو رہا کرینگے، لیکن وعدے پر عمل نہیں ہوا، پوری قوم مظلوموں کے ساتھ ہے۔
لاپتا شیعہ عزادار کے والد علمدار رضوی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ مظلوموں کو جلد از جلد رہا کیا جائے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انہیں اہنے دفاع کا حق دیا جائے، اگر کوئی جبری گمشدہ شیعہ اسیر عزادار حراست میں شہید ہو گیا ہے تو کم از کم ہم ورثا کو لاش حوالے کی جائے۔ لاپتا شیعہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے احتجاجی کیمپ میں علمائے کرام سمیت بڑی تعداد میں عزاداران امام حسینؑ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ کے اہلخانہ کیا جائے
پڑھیں:
لاہور اور کراچی میں 9 محرم کے جلوسوں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات
لاہور /کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک دوپہر 1 بجے سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔مجلس ختم ہونے کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانڈواسٹریٹ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس اب سے کچھ دیر بعد 10 بجے برآمد ہوگا، ایک لاکھ47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
ڈولفن اسکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ کو 9 محرم کی اسپیشل سیکیورٹی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ڈولفن و پی آر یو کی ٹیمیں شفٹ وائز پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ ڈولفن و پی آر یو عاشورہ میں راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ پر ہوں گی، ٹیمیں امام بارگاہوں و دیگر مجالس ہائے اور حساس مقامات پر بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
انہوں نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ ہمہ وقت 1122، فائر بریگیڈ، ریسکیو 15 و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، مختلف مقامات و امام بارگاہوں پر بالخصوص خواتین و بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید :