جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما مولانا عبد السمیع نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر، برداشت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے جس کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما مولانا عبد السمیع نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر، برداشت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے جس کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ واریت، نفرت اور افواہوں سے گریز کرتے ہوئے امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ مولانا عبد السمیع نے تمام مکاتب فکر، علما کرام، نوجوانوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ و سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ یہ ماہ عزت و وقار اور پُرامن فضا میں گزرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے اور گلگت بلتستان کے مثالی امن کو برقرار رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا عبد السمیع

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان ۔ فائل فوٹوز 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، علی امین اور علیمہ خان پر تنقید، مذاکرات پر زور

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بانی سے رابطے بحال کرنے پر زور دیا اور اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر تنقید اور کچھ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو مولانا فضل الرحمان نے کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات قابو میں ہیں، ایمان شاہ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے، سعدیہ دانش
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
  • خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
  • گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
  • گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارشوں کی پیشگوئی
  • گلگت بلتستان میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز
  • مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیا