ڈوین جانسن کی بیٹیوں کیساتھ ’میک اپ پارٹی‘، دلچسپ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار و سابق ریسلر ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے ساتھ دلچسپ ’میک اپ‘ پارٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈوین جانسن نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی بیٹیوں کو ان کا میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ صبح 8 بجکر 57 منٹ پر میرے دو چھوٹے طوفان مجھ سے التجا کرتے ہیں کہ انہیں میرے سر پر میک اپ پارٹی کرنے دیں۔
View this post on InstagramA post shared by Dwayne Johnson (@therock)
ڈوین جانسن نے لکھا کہ صبح 8 بجکر 59 میں یہ اذیت برداشت کرنے کے لیے راضی ہوگیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ صبح 9 بجکر 04 منٹ پر میری دونوں بیٹیوں نے اس بات پر زبردست لڑائی کی کہ میرے چہرے پر کس طرح کا میک اپ کرنا ہے اور آخر کار میرے چہرے کو درمیان سے دو حصوں میں بانٹ لیا گیا تاکہ دونوں آدھے آدھے چہرے پر اپنی مرضی کا میک اپ کرسکیں۔
ڈوین جانسن نے مزید لکھا کہ صبح 10 بجکر 17 منٹ پر جب میں شاور لینے گیا تو یہ احساس ہوا کہ اس میک اپ کو دھونے میں تو بہت وقت لگ جائے گا۔
اُنہوں نے لکھا کہ 11 بجے زوم میٹنگ کے دوران مجھے یہ احساس ہوا کہ نیل پالش تو ابھی تک لگی ہوئی ہے۔
ڈوین جانسن نے آخر میں لکھا کہ لیکن بچوں کو بستر پر ٹکانے اور انہیں گڈ نائٹ کہہ کر ان کا ماتھا چومتے ہوئے، جلد ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ چھوٹے بچے ہیں اور انہیں ہنسانے کے لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈوین جانسن نے لکھا کہ صبح میک اپ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.