خیرپور: پرائمری ٹیچرکی 17سال سے تنخواہ بند، گھرمیں فاقہ کشی ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور(جسارت نیوز)پرائمری ٹیچر کی گذشتہ 17 سالوں سے تنخواہ بند۔ گھر میں فاقہ کشی کا عالم، انصاف کا مطالبہ۔ خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے پرائمری استاد محمد بخش شیخ نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 17 سالوں سے بلاجواز میری تنخواہ بند کردی گئی ہے میں اسکولوں میں ڈیوٹی بھی کرتا رہا ہوں لیکںن میری تنخواہ مجھے نہی مل رہی میرے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے انہوں نے بتایا کہ میرے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھلیسیمیا کے مریض تھے اور انکو بلڈ لگوانے کی خاطر کبھی کراچی کبھی حیدراباد تو کبھی لاڑکانہ اور سکھر جانا پڑتا تھا تاہم وہ دونوں میرے لخت جگر بیٹا دس سال کی عمر میں اور بیٹی چودھ سال کی عمر میں مجھ سے ہمیشہ کیل? جدا ہوگ? اور خالق حقیقی سے جا ملے ان دونوں کی جدائی مین میری بھی صحت خراب ہوچکی ہے اور بیمار ہوگیا ہوں اور مزدوری کر کے گھر کا چولھا جلا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر اور ڈی ئی او ایجوکشن خیرپور کو درخواست دی ہے اور انہؤں نے تنخواہ جاری کرنے کا آرڈر دیا ہے لیکں تعلقہ افسر ایجوکیشن گمبٹ عبدالقیوم جامڑو کا کہنا ہے کہ آدھی تنخواہیں اگر مجھے دینگے تو اپ کے لیٹر پر دستخط کروں گا اور تنخواہ جاری کی جائینگی کیوں کہ خزانہ افیس کے ایجوکشن سپرنٹیڈنٹ اللہ ڈنو اجن اور ٹریزری افس کے دیگر ملازمین کو حصہ دیا جا? گا۔ استاد محمد بخش شیخ نے کہا کہ تنخواہ بند ہونے کے باعث محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کا گذر سفر کر رہا ہوں اور میں مقروض بں چکا ہوں انہوں نے وزیر اعلی سندہ وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم ، چیف جسٹس اف پاکستان اور دیگر اعلی حکام سے تنخواہیں جاری کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنخواہ بند
پڑھیں:
اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری
پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ جاری کی جائے گی، 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہو گی اور ارکان پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست 9 مئی کیس میں ملنے والی سزا کے بعد پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔