لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے۔

محمد مسرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا ہمیشہ حصہ رہوں گا، میں کسی مایوسی یا افسوس کے بغیر چھوڑ رہا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محمد مسرور کے ساتھ پی سی بی کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا اور اب پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے، شین میکڈر مٹ کو فیلڈنگ کوچ اورگرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داریاں دیے جانے کا قوی امکان ہے اور پی سی بی جلد نئی تقرریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپورٹ اسٹاف میں کوچز کے لیے اشتہار دے رکھا تھا، پی سی بی سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے، پی سی بی کے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں غیر ملکی کوچز ہی شامل ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن کو شارٹ لسٹ کیا ہوا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

کیا مِیرا اپنی نئی فلم سلمان خان کے ساتھ کریں گی؟

اداکارہ میرا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر آنے والی نئی فلم کا مبہم اشارہ دیا ہے جس کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میرا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بیانات اور انگریزی بولنے کی کوشش میں غلطیوں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔

آج کل میرا ایک اور مبہم پوسٹ ک باعث زیر بحث ہیں جس میں انھوں نے اپنی نئی فلم لانگ ڈسٹنس کا اعلان کا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ادکارہ میرا نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان کی فلم کا سکرپٹ پڑھا۔

اداکارہ میرا کے بقول یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔ انھوں نے کیپٹن نوید اور امریٹس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

میرا کی اس مبہم پوسٹ سے یہ گمان بھی ہوتا ہے کہ ان کی فلم Long Distance کے لیے نوید اور ایمریٹس نے سرمایہ کاری کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ میرا کی اس مبہم پوسٹ سے کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔ زیادہ تر صارفین نے پوچھا کہ آخر آپ کہنا کیا چاہتی ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ دنیا اب تک معصوم لوگوں کی وجہ سے قائم ہے جیسے میرا جی!

دوسرے نے مشورہ دیا: "براہ کرم ChatGPT استعمال کریں۔"

اداکارہ میرا نے فلم کے عنوان یا تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے مداح اور ناقدین مزید وضاحت کے منتظر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری، کرکٹ میں واپسی کیلئے 3 ماہ کا وقت درکار
  • پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
  • ایشین جونیئر اسکواش: پاکستان کی بھارت کو شکست، 7میڈلز کے ساتھ نمایاں کارکردگی
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
  • ایشیاکپ سے قبل قومی ٹیم کے کوچنگ پینل میں بڑی تبدیلیاں
  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور مستعفی
  • کیا مِیرا اپنی نئی فلم سلمان خان کے ساتھ کریں گی؟
  • ’ اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر لی‘ خواجہ محمد آصف کی اسپیکر قومی اسمبلی پر کڑی تنقید