قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی لندن میں کامیاب سرجری، کرکٹ میں واپسی کیلئے 3 ماہ کا وقت درکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کے زخمی کندھے کا لندن میں آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سرجری کے بعد مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی ری ہیبلیٹیشن کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے ان کی کرکٹ میں واپسی کیلئے 2 سے 3 ماہ کا وقت تجویز کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے انجری کے باعث گزشتہ چند ماہ سے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی، جبکہ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جلد صحتیابی اور میدان میں واپسی قومی ٹیم کیلئے اہم ہے، کیونکہ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پاکستان کے بیٹنگ اور باؤلنگ کمبی نیشن کا لازمی حصہ سمجھی جاتی ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب سے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں‘ برطانوی وزیر خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-6
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ لندن کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 1900 سے زیادہ برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ایویٹ کوپران دنوں ریاض کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا ملک مالی تعاون کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ ایویٹ کوپر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک سوڈان میں مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک سوڈان میں فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ لندن نے سوڈان میں شہریوں کی تکالیف کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح دیکھنا چاہتا ہے۔ لندن لبنانی حکومت اور لبنانی فوج کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اپنی برطانوی ہم منصب سے گفتگو کررہے ہیں