جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی میں وزرائ،سیکرٹریز شامل
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی میں وزرائ،سیکرٹریز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے، عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ، حذیفہ رحمان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکان میں شامل سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری تعلیم، بین الصوبائی رابطہ، اطلاعات ونشریات بھی ارکان میں شامل ہیں ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز بھی حصہ ہوں گے، گلگت بلستان اور آزاد جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں جی ایچ کیو، آئی ایس پی آر کے نمائندے، چیف کمشنر اسلام آباد میں کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ٹی او آرز بھی شامل کئے گئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ غزہ معاہدے میں رکاوٹ؟ امریکی اخبار کا انکشاف وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدرکا 26واں یوم شہادت آج نہایت عقیدت سے منایا جارہا ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے ساتھ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے جنرل عامر رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان