شہباز شریف، چوہدری نثار ملاقات، نئی سیاسی قیاس آرائیوں کا جنم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی چوہدری نثار کی ملاقات نے نئی سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ نون کو اس وقت مفارقت دی جب نواز شریف مقدمات کا سامنا کر رہے تھے انہیں مریم کا عروج گوارا نہیں تھا حالانکہ وہ انہیں انکل پکارتی تھیں، مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد عباسی آج بھی سیاسی ٹھکانے کی تلاش میں ہیں، چوہدری نثار علی خان اپنے اکلوتے صاحبزادے تیمور علی خان کیلئے محفوظ سیاسی مستقبل کیلئے سرگرداں ہیں وہ بھی ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور شریف برادران تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ اپنے رفیق کار چوہدری نثار علی خان سے اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی اقامت گاہ پر جاکر ملاقات کرکے نئی سیاسی قیاس آرائیںوں کو جنم دیدیا ہے چوہدری نثار علی خان جنہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے نواز شریف سے اس وقت الگ ہوگئے تھے جب وہ وزیراعظم نہیں رہے تھے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف عملی طور پر پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کے لئے سرگرم ہوگئی تھیں چوہدری نثار نے مریم نواز شریف کی حمایت کی قیادت کے لئے آگے بڑھتا دیکھ کر ابتدا مزاحمت کی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نون سے یہ کہہ کہ الگ ہوگئے کہ ان کے لئے میریم نواز شریف کو ’’میڈم‘‘ کہنا دشوار ہوگا جو انہیں ہمیشہ انکل کہہ کر پکارتی تھیں وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی کے بعد دوسرے قد آور رہنما تھے جن کے لئے مریم نواز شریف کا نیا اورقائدانہ کردار گوارا نہیں تھا ان دونوں رہنمائوں نے مریم نواز شریف کے حسن تدبر اور بڑوں کے ساتھ احترام کے اطوار کا سرے سے کوئی تجربہ ہی نہیں کیا تھا اور بزرگ ہونے کے باوجود و جذباتی طور طریقہ اختیار کیا تھا۔ ان دونوں رہنمائوں کی جماعت سے راہیں جدا کئے جانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ذاتی طور پر بھی تعلق تھا تاہم وہ ان کے رد عمل پر خاموش رہے شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد اس وقت وزیراعظم نامزد کردیا تھا جب پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی شہباز شریف کو منتخب کرچکی تھی عباسی کو شہباز شریف کے قومی اسمبلی کارکن منتخب ہونے تک کے دنوں کے لئے وزیراعظم تھا۔ نواز شریف نے نہیں قومی اسمبلی کا انتخاب ہار گئے تو نواز شریف نے انہیں اپنے بھتیجے حمزہ شہباز کی لاہور سے خالی کردہ نشست پر جتوا کر قومی اسمبلی میں بھجوایا تھا ۔ اس کے باوجود انہیں مریم نواز شریف کی بلند پروازی نے ہراساں کردیا اور وہ اسدن سے اپنے لئے ٹھکانے کی تلاش کررہے ہیں قابل اعتماد سیاسی ذرائع نےجنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے لئے کسی سیاسی کردار کی درخواست نہیں کی وہ صحت بحال ہونے تک خاموش رہنا چاہتے ہیں انہوں نے اپنی ڈیڑھ گھنٹے کی گفتگو میں اپنے علاوہ نواز شریف کی خریت دریافت کرنے کے علاوہ مریم نواز شریف کے بارے میں وضعدارانہ احترام کے ساتھ ان کے سیاسی گردار کے حوالے سے استفسارات کئے ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ نون چوہدری نثار علی خان مریم نواز شریف شہباز شریف شریف نے شریف کی کے لئے
پڑھیں:
پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے:مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے. آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جشن آزادی پر پُرتشکر پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سرزمین عطا کرنے پر اللہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں، آزاد سرزمین میں باوقار زندگی گزرنے کا موقع ملنے پر اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے اور پھر شکر ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے. جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے.پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔انکا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر علامہ اقبال، قائد اعظم اور ان کے رفقاء کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟ خوشی ہے کہ قوم جاگ رہی ہے. سرحدوں پر جوان جاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ آج کے دن جدوجہد آزادی اور تحفظ آزادی کی داستانیں بچوں کو ضرور سنائیں، 14اگست محض جشن آزادی نہیں. بلکہ پاک سرزمین سے وفا کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پاکستان اقوام عالم میں سربلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔