لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں مون سون ہنگامی پلان 2025ء پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025ء پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر7 /24گھنٹے فعال رہے گا۔ صوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی، بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے، صوبہ بھر میں کہیں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ پی ڈی ایم اے نے حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے ہیں۔ ایس او پی کے تحت طغیانی کے پیش نظر نوجوانوں خاص طور پر بچوں کے نہروں میں نہانے پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور والدین سے بچوں کو برساتی نالوں میں نہانے اور قریب جانے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔ بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔ عوام کو بارشوں کے دوران برقی آلات، زمین پر گرے تار اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو چھتوں کی صفائی بالخصوص بارش کے بعد بروقت نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کیا جائے اسی طرح اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ڈپٹی کمشنروں، اسسٹنٹ کمشنروں، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ مون سون کے دوران عوام حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ضرور کریں۔ ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف کی ہدایت کی ہے

پڑھیں:

عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے زخموں پر آفت کے وقت نمک چھڑکا گیا مگر میں صوبے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی، جب میں اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے، یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہے۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کے فیز ٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، ان کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد اور بزرگ شہری الیکٹرک بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے،  لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی اور پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ سے کے پی میں پانچ سو افراد جاں بحق ہوئے تو انہوں نے تھائی لینڈ سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فون کر کے پیشکش کی کہ پنجاب آپ کی مدد کرسکتا ہے لیکن جب پنجاب پر آفت آئی اور ہماری امدادی کارروائیاں جاری تھیں تو ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور پریس کانفرنسز میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگتے؟ مگر حقیقت یہ ہے کہ جب عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام بھی ہمارے ہی عوام ہیں، لیکن لوگوں کو گمراہ کرکے پنجاب کے خلاف نکالا گیا جو عصبیت کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے کسان کا پانی اس کا حق ہے لیکن اسے سیاست کی نذر کردیا گیا،  پنجاب کے عوام کے خلاف بات کرنے والوں کو زوردار جواب دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب  کا  دور دراز علاقوں میں  گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گی اور ان کے حقوق کیلیے آواز بلند کرتی رہوں گی، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • اعلانات نہیں عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے: مریم نواز