وزیراعظم کی چودھری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی 8 برس میں دوسری ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی، چودھری نثار علی خان نے صحت ٹھیک ہونے اور رفقا سے مشاورت کا موقف اختیار کیا۔ شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی 7 سال بعد گزشتہ برس 6 ستمبر کوپہلی ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چودھری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلیے گئے تھے۔ چودھری نثار طویل عرصے سے پارٹی سے ناراض ہیں، وہ مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدہ دینے کے فیصلے پر ناراض ہوگئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چودھری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ جس پر چودھری نثار نے برجستہ جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب۔ بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اللہ آپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثارعلی خان نے اپنی رہائشگاہ آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف چودھری نثار علی خان
پڑھیں:
شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔