نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز گلیات چھانگلہ گلی میں موجود
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مری ( نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز گلیات چھانگلہ گلی میں موجود ہیں گزشتہ دن وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار بھی ان سے ملاقات کیلئے چھانگلہ گلی پہنچے اور قائد ن لیگ سے خارجہ پالیسی ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی آج میاں نوازشریف سے فارن وفدملاقات کریگا وزیر اعلی پنجاب اس دورے کے دوران مری ڈیویلپمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے حالیہ بجٹ میں پنجاب حکومت نے مری کیلئے 17 ارب روپے خطیر گرانٹ مختص کی تھی گلاس ٹرین شاہراہوں کی کشادگی سمیت درجنوں نئے منصوبے اس پلان کا حصہ ہیں ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ اور وزیر اعلی پنجاب ایک ہفتے تک مری اور گلیات میں ہی رہینگے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کیلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا امن کی مضبوطی کیلیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، نہیں چاہتے کہ وہ چندے کیلیے ہاتھ پھیلائیں۔