گورنر سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو یقینی بناناہے، اجلاس میں ممتاز علماء کرام شریک ہوئے جن میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ مولانا طاہر محمود اشرفی، اور دیگر شامل تھے اس موقع پر گورنر امن و امان کے لیے گورنر ہاؤس میں 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم،جس کا رابطہ نمبر 1366 ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، امن و امان بہتر بنانے کا عزم
دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس، ہوم منسٹر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور تعمیراتی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں خطے کی تمام زیر تعمیر شاہراہوں کی تکمیل، خنجراب پاس کو سارا سال فعال رکھنے اور سیاحت کے فروغ پر جامع گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کی بھرتیوں کی پالیسی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن وامان کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔