پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے 8 افراد جاں بحق، 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سٹی 42: پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارشوں اور آندھیوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ، پھمے سوراں، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ بالے والی گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک اور شخص کی موت ہوئی۔
شیخوپورہ کے خان پور گاؤں میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، لاہور میں بھی بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے اور داروغہ والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں دیوار گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122 کے مطابق ان حادثات میں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 26 جون سے اب تک بارش اور آندھی سے متعلقہ ایمرجنسیز میں 94 افراد زخمی اور 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دیں۔
قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
کوٹلی: کباڑ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
—فائل فوٹو
کوٹلی، آزاد کشمیر میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ادارے کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔