2025-07-05@12:40:21 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«سے آنے والے ٹریفک کو»:

    کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے سامنے ڈکیتوں نے کھلے عام لوٹ مار کی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے لیکن ٹریفک پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی اسلحہ ہوتا ہے اگر انہیں روکا نہیں تو ان کا پیچھا کر سکتے تھے لیکن ڈکیت اصلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اور...
    کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔ Post Views: 3
    شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا،...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے) ٹریفک انجنیئرنگ بیورو کی تنظیم نو کرکے اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ کراچی میں ٹریفک مسائل پر منگل کو منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور میں شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات  پر انتہائی افسردہ ہوں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ‎ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے۔ مراد علی شاہ نے تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہیوی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے، اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورفاروق ستار کی ملیرہالٹ میں حادثےمیں جاں بحق افراد کی رہائش گاہ رات گئے آمد، مرحومین کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک قاتل ڈمپر نے ایک ہنستے بھرے گھر کو اجاڑ دیا، اس فیملی کے بچے کو چھ دن بعد دنیا میں آنا تھا، اس کو دنیا میں آنے سے پہلے کچل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ظلم یہ کہ ہر روز کسی کی ماں، بہن، بھائی کچلی جارہی ہے، پہلے حادثے پر کہا تھا اگر ان ڈمپرز کو روکا نہ گیا تو باہر نکل کر انکے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کل مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور...
    اسلام ٹائمز: کراچی کو ’سٹیزن ٹریفک لائزن کمیٹی‘ کی ضرورت ہے جس میں سول سوسائٹی کے اراکین اور ماہرین کو شامل کیا جائے جو ٹریفک چیلنجز کا معائنہ کریں، حل تلاش کریں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہم اپنی سڑکوں پر مزید المناک سانحات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ تحریر: ڈاکٹر نعمان احمد گزشتہ چند ہفتوں سے کراچی میں ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں بہت سے افراد تیز رفتار ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکر کی زد میں آئے ہیں۔ ایسے میں عوام میں غم و غصہ پایا جانا حیران کُن نہیں ہے کہ جس کا اظہار انہوں نے کچھ ہیوی ٹریفک کو نذرِ آتش کرکے کیا۔ 1985ء میں ناظم آباد میں بشریٰ زیدی...
    کراچی: شہرقائد میں ہوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، مشتعل افراد نے پانچ ٹینکر جلا دیئے۔ پولیس کے مطابق جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم مشتعل افراد نے واقعہ کے بعد 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے ریکارڈ کے مطابق شہر میں رواں سال ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں 45 دنوں میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے 107 افراد میں مرد، خواتین اور بچے...
    سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔ ٹریفک پولیس نے میچ...
    سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ کارساز  سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں: کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ...
    26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر شاہراہِ دستور کو جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو دفاتر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانے والے 5 راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، میریٹ چوک، ٹی کراس بری امام والے راستوں کو بند...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ جلد ہی شہر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بلا کسی تفریق کے تمام ٹاؤنز میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ برادری کے بھی تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا البتہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور بسوں کے داخلہ پر پابندی حادثات میں ہوش ربا اضافے اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت...
     لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کر دیئے ۔ جمعہ کو جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت، سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز عدالت میں پیش کئے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ان رولز میں مزید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے کا ارادہ رکھتی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، سکولز جو اس...
۱