ٹریفک جام اورحادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ جلد ہی شہر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بلا کسی تفریق کے تمام ٹاؤنز میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ برادری کے بھی تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا البتہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور بسوں کے داخلہ پر پابندی حادثات میں ہوش ربا اضافے اور ٹریفک جام کے باعث کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹائون کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹائون چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ راجہ، سنئیر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی عمار خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران خان، میونسپل کمیشنر سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سہراب گوٹھ ٹائون میں درپیش مسائل، انکروپمنٹ، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر ایسٹ اس حوالے سے ٹائون انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ سہراب گوٹھ ٹائون میں برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹائون انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے اور اگر کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی ہم وہ مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ٹائونز میں بھرپور کوشش ہوگی کہ وہاں انکروچمنٹ کے خاتمہ، برساتی نظام کی درستگی، سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر امور سرانجام دئیے جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف گرانڈ آپریشن بلا کسی تفریق کے جلد ہی شہر بھر کے تمام ٹانز میں شروع کیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سنئیر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے جبکہ وفد میں صدر سندھ ائیر کنڈیشن بس اونر کے صدر حاجی امان اللہ، ارکان میں حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر، ممتاز اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو انہیں درپیش مسائل بالخصوص شہر سے بسوں کی شہر سے باہر ٹرمینل کی منتقلی کے باوجود بھی ان کے بکنگ آفس کو بند کرنے کے جاری احکامات سمیت دیگر کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس من۔ وق۔ ن۔ ع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس وقت شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد س۔ ن۔ ندھ حکومت کو سخت اقدامات لینے ضروری ہوگئے ہیں۔ انہوں نے۔ کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کے باعث روزانہ لا کھوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم ٹرانسپورٹ برادری کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں بلکہ تمام تجاوزات اور ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سعید غنی نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ جہاں تک آپ کے بکنگ کے دفاتر جو کہ دکانوں کے اندر ہیں اس کے حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے ان کی پاکستان واپسی پر بات کروں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعید غنی نے کہا کہ کے حوالے سے سمیت دیگر ٹریفک جام
پڑھیں:
بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں تاہم پاکستان کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایک خود مختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے.(جاری ہے)
قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ سے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) فورم پر قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی، قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی. ان کا کہنا تھا کہ قطر کے دوست اوربرادرملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردارادا کیا، دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے، قطر پر اسرائیل کا حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں،اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیارکرنا ہوگا. اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا ہے دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا. سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا کیونکہ وہ سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات بہترین راستہ ہے اور پاکستان امن پسند ملک ہے جو مذاکرات سے مسائل کاحل چاہتا ہے بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم اسحاق ڈار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا. اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیارموجود ہیں، پاکستان کے پاس مضبوط افواج ،دفاعی صلاحیتیں موجود ہیں، ہم کسی کو اپنی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں.