یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے،اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک گردی رکنی چاہیے، اس مسئلے پرسب کومل بیٹھنا چاہیے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری اورفاروق ستار کی ملیرہالٹ میں حادثےمیں جاں بحق افراد کی رہائش گاہ رات گئے آمد، مرحومین کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک قاتل ڈمپر نے ایک ہنستے بھرے گھر کو اجاڑ دیا، اس فیملی کے بچے کو چھ دن بعد دنیا میں آنا تھا، اس کو دنیا میں آنے سے پہلے کچل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ظلم یہ کہ ہر روز کسی کی ماں، بہن، بھائی کچلی جارہی ہے، پہلے حادثے پر کہا تھا اگر ان ڈمپرز کو روکا نہ گیا تو باہر نکل کر انکے سامنے آؤں گا۔
مقصد یہ تھا کہ جب ڈمپرز والے سنیں گے تو وہ ہوش کے ناخن لیں گے ، لیکن کچھ سیاسی رہنماؤں نے اسکا مذاق اڑایا ، ٹینکرزایسوسی ایشن والے بتائیں قتل کئے جانے والے تمہارے بچوں کی طرح نہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی بچپن سے دیکھ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا منرلز بل بانئ پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر پاس نہیں ہو سکتا۔