عمران خان کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں ، حامد میر
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ نگار حامد میر نے بتایا ہے کہ تین چار لوگ عمران کے پاس مفاہمت کا پیغام لے کر گئے اور ان میں سے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا عمران خان نے ان کی کلاس لی۔
نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ پیغام لے کر جانے والوں سے عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے میری لاش نکل سکتی ہے لیکن میں نواز شریف کی طرح ڈیل کرکے باہر نہیں جاوں گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈیل نہیں کرنی مجھےمروانا ہے تو مروا دو۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان کا رد عمل سیاسی ہے یا غیر سیاسی ، یہ الگ بحث ہے لیکن جس عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بند کیا گیا ہے وہ کسی ڈیل کے چکر میں نہیں ہیں۔
سرفراز احمد کی کپتانی کی صلاحیت بابر ، رضوان، شاہین اور سلمان آغا سے زیادہ تھی: باسط علی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا، حامد میر نے علامہ اقبال کی نصحیت یاد دلا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتا یا ہے کہ پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930کی دہائی میں کی تھی ، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد اعظم کو ایک خط لکھا کہ آپ ہمیں تسلیم کرلیں ، قائد اعظم نے خط کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھا اور کہا کہ جو تمہارا سر پرست اعلیٰ ہے میں اس کو جواب دوں گاتو قائد اعظم نے ستمبر 1947کو امریکی صدر کو خط لکھا کہ اسرائیل کا قیام غلط ہے ، اس سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو گا۔جتنے مرضی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا اگر کسی حکمران نے ایسا کیا تو وہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ساتھ غداری کرے گا۔
پاکستانی لڑکے نے غیر ملکی خاتون سے شادی کے لیے انکار کردیا
مزید :