2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے؛ احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے، جسے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے پذیرائی ملی۔ مردم شماری پر اعتماد بحال ہوا ہے مگر اس کے نتائج نے کئی اہم قومی چیلنجز کو بھی نمایاں کیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار، ان کی عوامی تشہیر کے منصوبے اور "اُڑان پاکستان" ڈیٹا سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ پاکستان میں 30 سال بعد ایک بار پھر آبادی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے "ہم اُن ممالک میں شامل ہو چکے ہیں جہاں سالانہ شرحِ افزائش آبادی 2.
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
احسن اقبال نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک 90 فیصد شرح خواندگی کے بغیر ترقی یافتہ نہیں بن سکا جبکہ پاکستان میں یہ شرح صرف 60 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے ذریعے یہ جانچ ممکن ہوئی ہے کہ کون سے اضلاع میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کہاں بچے سکولوں سے باہر ہیں ،"مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔" وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور انسانی وسائل ہی اصل قومی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فائیو ایز (برآمدات، توانائی، ماحول، تعلیم، اور ای-گورننس) کے ہدف کی کامیابی بھی مستند اعداد و شمار سے مشروط ہے۔
باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر نے تجویز دی کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی منصفانہ تقسیم کی جائے تاکہ ترقی کے میدان میں عوامی نمائندگان کے درمیان صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی، درآمدات، خوراک کی فراہمی اور روزگار جیسے مسائل کے حل میں اعداد و شمار ایندھن کا کردار ادا کرتے ہیں۔ محروم علاقوں کی شناخت، نوجوانوں کے روزگار اور مہارت سازی کے لیے بھی ڈیٹا کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
احسن اقبال نے تجویز دی کہ پی بی ایس کا اگلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ دستیاب ڈیٹا کو مفید اور قابلِ استعمال معلوماتی مصنوعات میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کو نجی شعبے، تحقیقاتی اداروں، چیمبرز آف کامرس اور جامعات کی ضروریات کے مطابق اکٹھا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید معیشت میں فیصلہ سازی کا ایندھن اعداد و شمار ہیں۔ ہمیں ایسے اعداد و شمار درکار ہیں جو مقصدیت کے حامل ہوں۔ سائنسی ترقی کے لیے بھی ڈیجیٹل اعداد و شمار بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
شاہدرہ : فائرنگ سے کم سن بچی سمیت6افرادزخمی
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی بحالی کو سراہا جا رہا ہے اور ہمارے معاشی اشاریے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ "اُڑان پاکستان ڈیٹا سینٹر جدید اور شفاف حکمرانی کی بنیاد فراہم کر رہا ہے۔"
اس موقع پر چیف شماریات نعیم الزفر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ شماریات نے حال ہی میں عالمی معیار کے مطابق ایک جدید ٹائیر اڑان پاکستان ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے جس کا مرکزی مقام اسلام آباد میں جبکہ مکمل فعال ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ لاہور میں قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز جدید ورچوئل نظام پر مبنی ہے، جو آئندہ کئی برسوں کے لیے اعداد و شمار کی پروسیسنگ اور محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مرکز میں اعلیٰ معیار کے سرور نصب کیے گئے ہیں جو بھاری کمپیوٹیشنل اور ڈیجیٹل کاموں کی انجام دہی کے لیے موزوں ہیں۔ اس میں 700 ٹیرا بائٹ سے زائد ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، جس میں 512 ٹیرا بائٹ کی مرکزی اسٹوریج اور 184 ٹیرا بائٹ کا بیک اپ سسٹم شامل ہے تاکہ ڈیٹا کے تحفظ اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے احسن اقبال نے وفاقی وزیر بتایا کہ کے لیے
پڑھیں:
مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by @wbs.unfolded
مومنہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کی تیاریوں کے دوران ان کے سابق دوست ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سامنے آئے تھے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شادی رکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اس تمام صورتحال کے باوجود مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کیا اور حال ہی میں نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔
اتوار کے روز جوڑے نے دعائے خیر کی ایک محدود اور خاندانی تقریب کا اہتمام کیا، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر سے متوقع ہے۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری اور ٹی پنک (ہلکے گلابی) رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس نظر آئیں، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا روایتی لباس اور دلکش انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کے کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)
تقریب کے دوران دونوں انتہائی خوشگوار اور پُرجوش موڈ میں دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں جوڑے کو اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مومنہ اقبال کا میک اپ معروف بیوٹی اسٹوڈیو ’ذکیہ رقیہ سیلون‘ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں اور مداح نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ مومنہ اقبال انٹرٹینمنٹ