یونان: جنگل میں آگ پھیلنے سے وسیع پیمانے پر نقل مکانی شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
یونان کے جزیرے کریٹ میں جنگل میں آگ پھیلنے سے وہاں موجود لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے جنگلات میں لگنے والی جنگل کی آگ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔
تیز ہوائیں، جن کی شدت بیفورٹ اسکیل پر آٹھ درجے تک ریکارڈ کی گئی، آگ کے شعلوں کو جنوبی سمت میں تیزی سے پھیلانے کا سبب بنیں، جس سے فیول اسٹیشن، سیاحوں کے ریزورٹز اور دیگر رہائشی مکانات سمیت اہم انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں دھوئیں کی موٹی تہہ کی وجہ سے حد نگاہ صفر پر جاچکی ہے۔
وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کریٹ میں موجود تمام اسپتالوں کو ہنگامی تیار رہنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے ۔
جزیرے پر موجود مختلف آبادیوں سے اب تک 1 ہزار 500 لوگوں جزیرے سے نکال لیا گیا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہاکہ اسرائیل نے 22کشتیاں قبضہ میں لے کر لوگوں کو حراست میں لیا ہے،ہم گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔میں نے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں یہ بات بالکل واضح کردی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے جو ہم نے تیار کیا، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں، اسحاق ڈار
مزید :