انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاحتی جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنےکا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں عملے کے 12 ارکان سمیت 65 افراد سوار تھے جن میں سے 23 افراد کو ریسکو کرلیا گیا ہے تاہم 38 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مستونگ: فتنۃ الہندوستان کا مرکزی بازار پر حملہ، لڑکا جاں بحق، 7 زخمی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا، واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رنز کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر دہشتگرد پسپا ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہاہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے، شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز
مزید :