سسٹم اسموتھ ہے، ترامیم اپنے وقت پر آئینگی، عامر الیاس رانا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور:
تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بہت سے لوگ 28,27اور 29 ویں ترمیم کی بات کر رہے ہیں،ترامیم اپنے وقت پر آئیں گی اس وقت کسی کو کوئی جلدی نہیں ہے، اس وقت سارا سسٹم سموتھ ہے، لیکن جب ترامیم لانی ہیں اور جو آپ نے کہا کہ جے یو آئی کے اوپر زیادہ نہ بینک کیا جائے ، پیپلزپارٹی کے اٹھارہویں ترمیم پر مسائل ہیں یعنی موجودگی تو سب کی چاہیے ہو گی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرٹیکل255 انٹرڈیوس ہوا ہے26 ویںترمیم میں جس میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ اگر آپ حلف نہیں لیتے تو متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یا ان کا نامزد کردہ بندہ اوتھ لے لے گا۔
تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے کہا کہ دیکھیں کہ اگر آپ یہ کہیں کہ انصاف کے جو تقاضے پی ٹی آئی سمجھتی ہے وہ پورے ہوئے ہیں تو یقینی بات ہے کہ پی ٹی آئی کو اعتراض ہے،12جولائی کا جو فیصلہ تھا اس میں لکھا گیا کہ ول آف دی پیپل، میرا خیال ہے کہ خواہشات پر فیصلے نہیں ہوتے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کہیں زیادتی ہوئی ہے، وہ کہیں وکٹمائز ہوئی ہے، پی ٹی آئی لوگوں کے ساتھ بھی کرتی رہی ہے ، پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہوا ہے، اس میں کوئی دوسری رائے تو ہو نہیں سکتی لیکن آپ ول آف دی پیپل کی بنیاد پہ، خواہشات کی بنیاد پہ آپ فیصلے نہیں دیتے۔
تجزیہ کار حماد حسن نے کہا خواجہ صاحب نے جو بات کی کہ اپوزیشن ملکر تحریک عدم اعتماد تو ایسا عملی طور پر فی الحال ناممکن ہے ، میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اسمبلی میں کئی گروپس موجود ہیں، شدید ناراضگیاں موجود ہیں، گنڈاپور کا اپنا ایک موثر گروپ پہلے سے موجود ہے، اسد قیصر شاہرام تراکئی کا گروپ ہے،عاطف خان کا گروپ ہے، شہریار آفریدی کا الگ سے گروپ ہے، ضروری نہیں ہے کہ یہ گروپ باہم یکجا رہیں، وہ وقت کے مطابق معاملات کو دیکھیں گے اور اپنی پالیسی بنائیں گے، اب گنڈا پور ایسی پوزیشن پر آ چکے ہیں کہ ان کو ہٹانا عمران خان کے لیے مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں: خواجہ آصف
وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹووزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت افغان حکومت کو دیے، افغان حکومت کو کئی مرتبہ کہا اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اتفاقِ رائے کے ساتھ تمام باتیں طے ہوتی ہیں۔
وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میں نے پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اتفاقِ رائے کو ہائبرڈ سسٹم کہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم کی ناکامی کی نشاندہی کی، پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ وہ ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی صدر کے پاس گئے اور کہا کہ پوری عمر کے لیے باجوہ کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے، پی ڈی ایم حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔