ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور چیئرمین ملک خدا بخش کا میئرکراچی سید مرتضیٰ وہاب سے ملاقات میں نعیم قریشی اور وہیکل امپورٹرز کے ساتھ گروپ فوٹو.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مہمانوں کی نازیبا گفتگو نے صارفین کو برہم کردیا۔

ندا یاسر اپنی لایعنی باتوں اور تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ان کی مہمانوں کے ساتھ نامناسب گفتگو پر ناظرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور یاسر حسین موجود ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر صارفین اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھروں میں دیکھے جانے والے اس پروگرام میں جو خاص طور پر جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس قسم کی گفتگو کیا معنی رکھتی ہے؟ ہم اپنی نسل کو کون سی اخلاقیات کا سبق سکھا رہے ہیں؟

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسر نے کچھ کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس میں سے ایک پر چارپائی بنی ہے۔ اس کارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کچھ نامناسب باتیں کہیں اور ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین اور فیصل قریشی بھی پیچھے نہیں رہے اور باتوں کو بالغانہ انداز میں کسی اور جانب لے گئے۔

پروگرام کے اس حصے کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مرتضیٰ وہاب کا فاروق ستار سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ، ایم کیو ایم کا جواب
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
  • چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین سے وفد کی ملاقات
  • ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم
  • چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات
  • پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
  • کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی، میئر کراچی مرتضی وہاب نے پرچم کشائی کی
  • مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملادیا: مرتضیٰ وہاب