محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات، مون سون کی تیاریوں اور سی ڈی اے کی مختلف فارمیشنز، ایم سی آئی/ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید موثربنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،سی ڈی اے کی تمام فارمیشنزکے ڈی جیز،چیف آفیسر ایم سی آئی،ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ،ڈائریکٹرڈی ایم اے اوراسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران خصوصا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزغیرقانونی تعمیرات،تجاوزات،قبضہ مافیا،ٹوٹی ہوئی شاہرات،پانی کی عدم فراہمی،ٹینکرزاور ٹیوب ویلز کی عدم دستیابی،غیرقانونی تجاوزات،پارکس کی خستہ حالی،نشیبی علاقوں میں پانی کا ٹھہرا،نالوں کی بروقت صفائی اور دیگرمسائل کی نشاندہی کریں جن کو سی ڈی اے کے متعلقہ افسران/اہلکاران حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ہٹانے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پارکوں اور صفائی کے معاملات کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سی ڈی اے کے تمام فارمیشنز کے فوکل پرسنز اور فیلڈ تشکیلات کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے باقاعدہ کوآرڈینیشن میٹنگز کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف ایریاز کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول تاجروں، سرمایہ کاروں،سول سوسائٹی اور دیگرسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ”زیرو ٹالرنس” کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے،ایم سی آئی،ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خصوصااسسٹنٹ کمشنرزکے ساتھ مل کر فیلڈمیں موجودرہیں۔سی ڈی اے،ایم سی آئی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن عوام کی فلاح و بہود کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے یقینی بنائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے،چیف کمشنراسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوانے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات،تمام روٹس پرلائٹس کی مکمل بحالی اورٹریفک کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔مزید برآں مون سون کے سیزن کے دوران نکاسی آب کے لیے نالوں کی مکمل صفائی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی جگہ پر بھی پانی کا ٹھہرا نہ ہو اور نہ ہی شہریوں کو آمدن ورسل کے ذرائع کے حصول میں کسی پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال غزہ پر اسرائیلی بمباری ، 109 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے نے محرم الحرام اسلام آباد سی ڈی اے کی ایم سی آئی ہدایت کی کی ہدایت کے لیے

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش