اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی جس میں پاکستان کی گول کیپر زیانا جیوراج کا کردار اہم رہا جنہوں نے انڈونیشیا کے کم از کم 8 حملوں کو ناکام بنایا۔
میچ میں پاکستان کو 8 ویں منٹ میں اس وقت برتری ملی جب نادیہ خان کی کک پر انڈونیشن گول کیپر گیند کو روکنے میں ناکام رہیں اور گیند جال میں جا پہنچی۔ یہ نادیہ خان کے انٹرنیشنل کیرِئیر کا پانچواں گول تھا۔ دس منٹ بعد پاکستان کو ایک پنالٹی ملی جس پر سوہا ہیرانی نے گول کرکے پاکستان کا اسکور 0-2 کردیا۔
اس کے بعد انڈونیشیا نے میچ میں واپس آنے کی بہت کوشش کی۔ انڈونیشین کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی گول پوسٹ کی جانب 20 شاٹس ہوئے جس میں سے 8 ٹارگٹ پر تھے لیکن پاکستان کے ڈیفینڈرز اور گول کیپر زیانا جیوراج نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کو گول کرنے سے باز رکھا اور کلین شیٹ حاصل کی۔ یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ ستمبر 2023 میں لاوس کو شکست دی تھی۔ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال چوہدری ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان انڈونیشیا کو پاکستان کی اے ایف سی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :