2025-11-20@03:04:40 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان»:

    کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔ گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا، جس کے...
    اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں اعتزاز حسین کے شاندار فیلڈ گول نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ 1-1 سے برابر کرنے میں مدد دی۔ کویت کے شہر العارضیۃ کے صباح السالم اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے گئے گروپ ای کے اس مقابلے کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا، جب افغانستان نے کھیل کے آغاز کے صرف 5ویں منٹ میں برتری حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان ڈیفینڈر محبوب حنیفی نے نہایت درستگی سے گیند کو پاکستانی گول کیپر ثاقب حنیف کو چکمہ دیتے ہوئے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔ Full-time: Afghanistan 1-1 Pakistan A fiercely-contested match ended all square, as Pakistan and Afghanistan their second draw...
    اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر کے گروپ ای کے اہم میچ آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔ United as one. Strong as ever. ????...
    دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ فٹبال اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب میں دوسرا کوالیفائر...
    جناح اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز ہونے والا 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا تیسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ مزید پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ پاکستانی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہاف کے دوران متعدد حملے کیے مگر افغان دفاعی لائن کی مستعدی نے کسی بھی موقعے کو گول میں تبدیل ہونے سے روکے رکھا۔ پاکستان کو سب سے سنہری موقع کھیل کے 67 ویں منٹ میں اس وقت ملا جب انہیں پینلٹی ملی مگر اوٹس خان اس موقعے کو گول میں بدلنے میں ناکام رہے جس کے باعث اسکور بورڈ پر کوئی تبدیلی نہ آسکی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آئی این پی )اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں اور باقی کھلاڑیوں بھی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فٹبال ٹیم کے ویزوں کے معاملے پر...
    اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں میچ نہ ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے تکنیکی غلطیوں کے سبب تمام افعان کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہو سکے، میچ کے حوالے سے پاکستان کے تمام تر انتظامات مکمل تھے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے حکومت اور اے ایف سی کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ قانون کے مطابق پاکستان کو میچ میں واک اوور ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے لیے کوالیفائر راؤنڈ میں جمعرات کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری ) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا، مہمان ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کیلئے اڑان نہ لے سکی، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نا آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کردیا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہےتاہم افغانستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے تاخیر کی اور تمام کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نا مکمل سکے جس پر افغانستان نے اے ایف سی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم نہ آنے پر...
    ایشین کپ کوالیفائرز میچ کے لیے افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پاک-افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر نو اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف تین کھلاڑیوں اور 10 آفیشلز کو پاکستانی ویزے ملے ہیں، جو کابل کے سفارت خانے میں پیش ہوئے تھے۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ افغانستان کی جانب سے دیر سے (27 ستمبر کو) ویزا درخواست دینا اور غلط بائیو میٹرکس/انٹرویو کے مقام کا انتخاب ہے۔ درخواستوں میں تاخیر اے ایف سی مقابلہ...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ایک بار پھر روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔ میچ کا آغاز بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بلے بازوں نے ابتدا میں پُراعتماد آغاز کیا اور درمیانی اوورز میں بھی اچھی شراکت داریوں کے ذریعے اسکور بورڈ کو مستحکم رکھا، تاہم بھارتی بولرز...
    انڈر 23 فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائر مقابلوں میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے میچ کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ It’s Matchday! ???????? Pakistan U23 take on Cambodia today in the AFC U23 Asian Cup 2026 Qualifiers. Kick-off at 17:00 PKT, National Sports Complex of Cambodia. pic.twitter.com/pROma9uO5N — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 6, 2025 پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں شکست کے بعد بھرپور تیاری کی ہے۔ Every touch is history pic.twitter.com/B8obekMNAC — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 5, 2025 واضح رہے کہ عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول...
    اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 سعودی عرب کے کوالیفائرز کے گروپ جی میں بدھ کو عراق نے پاکستان کو 1-8 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، جبکہ دن کے دوسرے میچ میں کمبوڈیا اور عمان کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ عراق–پاکستان اسکور عراق نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا تاہم پہلی برتری 32ویں منٹ میں حاصل کی جب عموری فیصل نے پنالٹی کک کو گول میں تبدیل کیا۔  2013 کے چیمپئنز نے اس کے بعد دباؤ برقرار رکھا اور علی جاسم نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، وہ 47ویں، 66ویں اور 72ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا...
    انڈر 23 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ  کے پہلے ہاف میں عراق کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ A tough first half comes to an end. Iraq 1-0 Pakistan. All to play for in the second half. pic.twitter.com/fsnhRxIVQT — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 3, 2025 دوسرے ہاف کی ابتداء میں عراق نے گول کرکے برتری 0-2 کرلی۔ 61ویں منٹ میں پاکستان کے مکیل عبداللہ نے پینلٹی پر گول کرکے عراق کی برتری کم کردی۔ Goal for pakistan ⚽️ pic.twitter.com/sdlUVa74JU — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 3, 2025 تاہم اس کے بعد عراق نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی...
    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں میزبان انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی بلکہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں برتری رکھنے والی ٹیم کے خلاف یادگار کامیابی بھی سمیٹی۔ فیفا رینکنگ میں 95ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا کی ٹیم کو 157 ویں نمبر کی پاکستان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو گرین شرٹس کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔ یہ جیت نہ صرف اعتماد بحال کرنے والی ہے بلکہ ایک ٹاپ 100 ٹیم کے خلاف میدان مارنے کا غیر معمولی لمحہ بھی ہے۔ خاص طور پر اس کامیابی کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب گزشتہ...
    اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی...
    پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں انڈونیشیا کے خلاف 2-0 کی فتح حاصل کی، جو اس ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن مرحلے میں گرین شرٹس کی پہلی کامیابی ہے۔ نادیہ خان نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو ابتدائی برتری دلائی۔ اس کے بعد سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور ٹیم کے لیے ایک یادگار فتح یقینی بنائی۔ پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ 157 ہے جبکہ انڈونیشین ٹیم 95 ویں پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے...
    پاکستان فٹسال ٹیم پہلی بار اے ایف سی فٹسال ایشین کپ انڈونیشیا 2026 کے کوالیفائرز میں شرکت کے لیے تیار ہے، جہاں اسے ایک مشکل گروپ اسٹیج کا سامنا ہوگا، کیونکہ حال ہی میں اعلان کردہ آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق پاکستان کو گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں پاکستان کا مقابلہ ایشیا کی مضبوط ٹیموں عراق، چائنیز تائپے اور میزبان سعودی عرب سے ہوگا، جو فٹسال کے میدان میں پہلے ہی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہ کوالیفائرز 20 سے 24 ستمبر کے دوران کھیلے جائیں گے، جن میں مجموعی طور پر 31 ٹیمیں حصہ لیں گی، اور 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ AFC Futsal Asian Cup™ Indonesia 2026 Qualifiers...
    لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی  ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی  ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رنگون: ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ کن گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میانمار کے تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کو کوالیفائر میں شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا۔ والیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ پہلا فٹبال میچ تھا۔
    کراچی: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار نے 1-0 گول سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میزبان ملک میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ رہا، پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں درجہ پر فائز میانمار کو فیفا رینکنگ میں 198 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کے خلاف ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔ تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، یہ برتری فیصلہ کن ثابت...
    کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی  کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ  گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
    چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث  تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ  میچ میں فتح  پائی۔
    شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پرنس عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول اسکور کرکے فتح یقینی بنادی۔ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر قیادت پاکستان فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے گروپ ای میچ میں شام کے ہاتھوں پہلی شکست کھائی۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر...
    SAUDI ARABIA: اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی پاکستانی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے گروپ ای کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں تجربہ کار شامی ٹیم کے ہاتھوں 0-2 سے ہار گئی۔ سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے گروپ ای کے اس میچ میں پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ شام کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں احمد فاقا نے اسکور کیا، دوسرا گول 56 ویں منٹ میں عمرالسومه نے اسکور کیا. ایشین زون کی مجموعی طور پر 24 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2027 میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، گروپ ای میں شامل شام، میانمار، افغانستان اور...
    فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
    لاہور: عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی، ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں حصہ لینے کیلیے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو اس وقت لگائی تھی جب پی ایف ایف کانگریس ممبران مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف...
    فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف (کو معطل کیے جانے کے سبب ایشین کپ کوالیفائرز 2027 میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کے مطابق پاکستان کی مردوں کی قومی ٹیم فی الحال 2027 کے ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے نااہل ہے تاوقتیکہ منگل 4 مارچ 2025 تک مذکورہ معطلی اٹھا نہ لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ پی ایف ایف کی معطلی 6 فروری 2025 کو نافذ ہوئی تھی جس کا مطلب ہے کہ  پی ایف ایف نے اپنی رکنیت کے حقوق کھو دیے ہیں اور اب...
    پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف  کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا،  اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی  ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا،  فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔ پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ...
    پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
۱