data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رنگون: ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ کن گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میانمار کے تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کو کوالیفائر میں شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا۔ والیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ پہلا فٹبال میچ تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی

پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جمعہ کو پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی۔ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز شرجیل خان نے 11 گیندوں پر 19 ، کامران اکمل 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد حفیظ صرف 8 رنز بنا سکے۔ پھر شعیب ملک اور عمر امین کے درمیان 79 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ عمر امین نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک 34 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔آصف علی نے اختتامی اوورز میں 11 گیندوں پر 23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔جبکہ عامر یامین نے 4 گیندوں پر ناقابل شکست 11 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈوان اولیویئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 رنز تک محدود رہی اور گرین شرٹس نے میچ 31 رنز سے جیت لیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے مورنے وین ویک نے 20 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ وین پرنیل نے 9 گیندوں پر 21 رنز بنائے، کرس مورس نے 10 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد حفیظ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رومان رئیس، شعیب ملک، سہیل خان، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔31 رنز کی جیت کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ہرایا تھا جبکہ بھارت کے خلاف میچ منسوخ ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔بھارتی میڈیا میں بھی واویلا کیا گیا کہ آخر یہ میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے، پریشر بڑھنے کے بعد منتظمین نے میچ منسوخ کرنے کو ہی مناسب سمجھا۔یاد رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ آج ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی
  • وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کیلیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
  • ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی
  • ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
  • ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری کامیابی حاصل کرلی
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے