ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘
ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر ٹورنامنٹ غیر جانبدار مقام یعنی یو اے ای میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی تھی تاہم اجلاس کے فوری بعد ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ادارت: عاطف توقیر