ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔
ٹاسس متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے جیت لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ہے۔
آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میچ کے سپر فور مرحلہ مین چلا جائے گا جہاں اس کا ایک انڈیا کی تعصب کے زہر سے بھری ٹیم سے دوبارہ سامنا ہو گا۔
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
پاکستان انڈیا میچ کے دوران متعصب بھارتی حکمران کا آلہِ کار بننے والے سازشی میچ ریفری اینڈی نے یہ اس میچ کا ٹاس کروایا۔ اس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر اور کیپٹن سے اپنے پاکستان انڈیا میچ کے دوران شرم ناک کردار پر معافی مانگ لی ہے اور اسے غالباً معافی مل گئی ہے۔
یو اے ای کے کیپٹم محمد وسیم نے ٹاس کے بعد میڈیا کیمرے کے سامنے مختصر بات کی اور کہا، سمجھتا ہوں آج رات Dew (اوس) کا اہم کردار ہوگا ۔
پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ
آج کا میچ معمول کے وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔ میچ میں پہلی اننگ کے 20 اوور ہونے کے بعد مختصر وقفہ ہو گا اور جب پاکستان کی تیم کھیلنے کے لئے وکٹ پر آئے گی تو Dew ڈیو گرنے کا عمل عروج پر ہو گا۔
پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں
آج کے میچ میں پاکستان کے کیپٹن آغا سلام نے دو کھلاڑیوں سفیان مقیم اور فہیم اشرف کو باہر بٹھایا ہے اور ان کی جگہ حارث روف اور خوشدل شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔
ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار؛ ایک کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔