ایشیا کپ 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایشیا کپ کے میچز 9 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کے ایک عظیم الشان مظاہرے کو دیکھیں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
I am delighted to confirm the dates for the ACC Men's Asia Cup 2025 in UAE ???????? .
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 26, 2025
اس سے قبل محسن نقوی نے ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد کہا تھا کہ سیاست کو کونسل کے درمیان نہیں لے آئیں گے، ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کررہے ہیں، امید ہے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت
بھارت کے اجلاس میں شریک نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار شریک نہ ہونا معمول ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام 25 ممالک کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
acc ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کھیل متحدہ عرب اماراتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کھیل متحدہ عرب امارات محسن نقوی ایشیا کپ
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔