پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس کیلئے بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس تاحال فروخت نہیں ہوسکے، بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا، اس میں 19 میچز ہونے ہیں، فائنل میں رسائی کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے 2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس 170 ملین ڈالر (تقریباً 47 ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے گئے تھے۔
اس میں مینز، ویمنز کے 4،4 ایشیا کپ اور ایمرجنگ سمیت 119 میچز شامل ہیں، ان دنوں پاکستان میں حقوق کی فروخت کیلیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی براڈ کاسٹر نے 2 ایشیا کپ کیلئے 12 ملین ڈالر طلب کیے ہیں، البتہ اب تک دوڑ میں موجود تینوں میں سے کوئی بھی چینل اتنی بڑی رقم دینے پرآمادہ نہیں ہے۔
ان کے مطابق مارکیٹ ان دنوں اتنی بڑی نہیں کہ بھاری سرمایہ کاری پر منافع کما سکیں، چینلز میں کنسورشیم بنانے پر بھی بات ہوئی ہے، اسی صورت میں سونی کی ڈیمانڈ پوری ہو سکے گی، ورنہ کمی کیلیے بات چیت جاری رہے گی۔
پاکستان میں ایشیا کپ کے ڈیجیٹل رائٹس کا معاہدہ ہو چکا جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے، بنگلہ دیش سے حالیہ سیریز میں کافی عرصے بعد سرکاری ٹی وی کو بھی براڈ کاسٹنگ سے منافع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے سی سی میڈیا رائٹس میں پاکستان سے شیئر تقریباً 25 فیصد (42.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں میڈیا رائٹس ملین ڈالر ایشیا کپ
پڑھیں:
اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا ہتھیاروں کا بڑا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری سے متعلق تھا۔
یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ جاتی تجارت پر قانونی پابندی عائد کرے گی۔
وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری خونریزی کے تناظر میں اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
رپورٹس کے مطابق معاہدہ 12 SILAM راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری پر مشتمل تھا، جو اسرائیلی پلیٹ فارم PULS پر مبنی ہیں۔ اس سودے کی منسوخی کی باضابطہ تصدیق 9 ستمبر کو اسپین کے سرکاری پبلک کنٹریکٹس پلیٹ فارم پر شائع کی گئی دستاویزات میں کی گئی۔
اسپین کی بائیں بازو کی مخلوط حکومت پہلے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دے چکی ہے اور متعدد بار مطالبہ کر چکی ہے کہ عالمی برادری اس کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
اسپین نے واضح کیا ہے کہ اسلحے کی خرید و فروخت روکنا صرف ایک علامتی نہیں بلکہ عملی قدم ہے، تاکہ غزہ کے عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی باضابطہ رپورٹ میں غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کو نسل کشی قرار دے دیا۔