ایشین کپ کوالیفائرز: میانمار نے پاکستان کو 1-0 گول سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی:
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار نے 1-0 گول سے شکست دے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق میزبان ملک میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ رہا، پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔
تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں درجہ پر فائز میانمار کو فیفا رینکنگ میں 198 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کے خلاف ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔
تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے قدرے تیز کھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔
پاکستان ٹیم میں یکجہتی کا فقدان نظر آیا، دوران مقابلہ کھلاڑی ایک دوسے سے الجھتے بھی رہے۔
ایونٹ کے گروپ ای میں پاکستان، شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں دو گول سے شکست اٹھانی پڑی تھی، پاکستان اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی گرلز نیٹ بال ٹیم کو ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اس حوالے سے اپنے تہینیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاباش پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، یہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ اور ویمن اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے پر ٹیم کو خصوصی داد دیتا ہوں۔یاد رہے کہ پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ گروپ ٹائٹل جیتا ہے۔