5 اگست کے اقدامات کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ تھا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں 5 اگست 2019ء کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے 5 اگست 2019ء کو جب بھارت نے علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی، کشمیر کی حالیہ تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اسے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں 5 اگست 2019ء کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کو غیر آئینی قرار دیا گیا جس کا مقصد کشمیریوں سے ان کے حقوق، وسائل اور شناخت چھیننا ہے۔ پوسٹروں میں اسے آمرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام کشمیری عوام یا ان کے منتخب نمائندوں کی رضامندی کے بغیر اٹھایا گیا۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف مکمل جنگ چھیڑ رکھی ہے لیکن کشمیری مزاحمت کے لیے پرعزم ہیں اور وہ کبھی بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ خصوصی حیثیت کی منسوخی سے مقامی زمینوں، ملازمتوں اور وسائل پر قبضے کے لیے بیرونی لوگوں کے لیے دروازے کھول دیے گئے تاکہ مقامی آبادی کو معاشی اور ثقافتی پسماندگی کی طرف دھکیلا جائے۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کشمیریوں نے پہلے دن سے ہی اس اقدام کو اپنے وقار اور آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ کشمیری عوام دفعہ370 اور 35A کی بحالی کے لیے متحدہ جدوجہد کے لئے پرعزم ہیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔پوسٹروں میں بھارت کے نو آبادیاتی منصوبوں کے خلاف اتحاد اور مزاحمت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیریوں کے جائز حقوق کی بحالی تک انصاف اور آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ پوسٹروں میں میں کہا گیا دیتے ہوئے بھارت کے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہرریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اورملتان کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کے لئے پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے پاکستان کے دونوں شہروں ملتان اورسیالکوٹ کے لئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔