آپریشن سندور کا دھڑن تختہ، مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن کے نشانے پر
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن سندور دھڑن تختہ طارق فضل چوہدری مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نشانے پر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دھڑن تختہ طارق فضل چوہدری مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل وی نیوز
پڑھیں:
کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے، عطا تارڑ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں، ہمارے دشمن بھارت نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوال اٹھائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں، اسحاق ڈار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہونے سے متعلق خبر درست نہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی اور قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، اس معاملے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔