پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کااعلان کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہرریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اورملتان کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کے لئے پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے پاکستان کے دونوں شہروں ملتان اورسیالکوٹ کے لئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ریاض سے
پڑھیں:
چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
لاہور:چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔