جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران اور جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔