Jasarat News:
2025-07-12@05:19:32 GMT

ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں جاگری‘ 7 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (اے پی پی)ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھرشہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت ) سکھر شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ، تھانہ اے سیکشن کی حدود میں واقع حرا اسپتال کے باہر سے نامعلوم چور بلوچستان کے رہائشی کی قیمتی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا گاڑی کی برآمدگی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری خالد حسین ولد عطا محمد گاجانی اپنی ذاتی گاڑی ٹوئیوٹا GLI ماڈل 2008، رنگ گولڈن، رجسٹریشن نمبر AQW-060 پر کسی ذاتی کام کے سلسلے میں سکھر کے حرا اسپتال آئے تھے۔ انہوں نے گاڑی اسپتال کے باہر پارک کی، تاہم تھوڑی ہی دیر بعد نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ اے سیکشن میں واقعے کی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔واقعے کے بعد شہریوں اور مریضوں کے لواحقین میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ اسپتال جیسے حساس مقام پر دن دہاڑے گاڑی چوری ہونے کے واقعے نے سیکورٹی کی ناکامی کو واضح کر دیا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اسپتالوں و دیگر عوامی مقامات پر سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • سکھرشہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں اضافہ
  • ضلع کرم، گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
  • چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد کے کے ایچ پر ٹریفک عارضی طور پر معطل
  • ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرگئی ، 7 افراد جاں بحق
  • ضلع کرم ؛گندال میں گاڑی کھائی میں جا گری، 7 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی
  • ضلع کرم: گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی میں گرفتار ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی شراب کی بوتلیں
  • بھارتی گجرات میں پل کا حصہ منہدم‘ 10 افراد ہلاک