ضلع کرم، گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ضلع کرم کے علاقے گندال میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی کھائی میں گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمی افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔