پاکستانی کیوئسٹ مبشر رضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور:
پاکستانی کیوئسٹ مبشر رضا نے قطر میں پاکستانی پرچم بلند کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسنوکر میں پاکستان کی بیرون ملک کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے مبشر رضا نے قطر میں مسٹر کیو ٹور اسنوکر ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔
مبشر رضا نے فائنل میچ میں جرمن کیوئسٹ مائیکل جیورجیا کو 5-3 کے فریم سے شکست دی۔
مائیکل جیورجیا پروفیشنل اسنوکر سرکٹ میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرانس: بلوچستان کے نوادرات پاکستان واپس بجھوا چکے، سفارتخانہ پاکستان
بلوچستان حکومت کی طرف سے نوادرات سے متعلق مراسلہ ارسال کرنے کے بیان پر فرانس میں سفاتخانہ پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔
فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ 18 سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات کو سفارت خانہ رواں سال کے اوئل میں پاکستان واپس بجھوا چکا ہے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمان بلوچ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے آثارِ قدیمہ 07-2006ء میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسسی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسسی حکومت نے 2019ء میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔
سہیل الرحمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے ہیں۔
اس حوالے سے سفارتخانہ کا موقف ہے کہ یہ نوادرات 1970 کے یونیسکو کمیشن کے فرانسیسی کسٹم کی طرف سے واپس کیے گئے اور پیرس سفارتخانہ نے انہیں پاکستانی حکام کو سپرد کیا، ریکارڈ کی درستگی ضروری ہے۔