ایئرعربیہ نے پاکستان کے 2 بڑے شہروں کیلئے اپنی پروازیں بڑھادیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) ایئر عربیہ ابوظہبی نے دو بڑے شہروں کے لیے مزید پروازوں کے ساتھ پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایئرعربیہ ابوظہبی نے دو اہم شہروں فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کی تعدد میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بڑھایا دیا ہے، یہ اضافہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے کو مزید مضبوط کرتا ہے، جس سے ایئرلائن کے اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کو سستی، قابل بھروسہ اور آسان سفری آپشنز فراہم کرنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایئرعربیہ کے فلائٹ اپریشن میں توسیع کے نتیجے میں ملتان کے لیے پروازیں ہفتے میں 2 سے بڑھ کر اب 5 ہو چکی ہیں اور ستمبر سے روزانہ فلائٹس چلیں گی، دریں اثناء فیصل آباد کے لیے خدمات 2 سے 4 کردی گئی ہیں جو اب ہفتہ وار پروازوں سے دگنی ہو گئی ہیں، جس سے مسافروں کو زیادہ سہولت اور زیادہ لچکدار سفری اختیارات مل رہے ہیں۔(جاری ہے)
ائیر عریبیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ "پاکستان ایئرعربیہ ابوظہبی کے لیے ایک کلیدی ترقی کی مارکیٹ بنا ہوا ہے، ملتان اور فیصل آباد کے لیے پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس سے ہمارے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور بہتر کنیکٹیوٹی فراہم ہوتی ہے"۔
فریکوئنسی میں اضافے کے علاوہ ایئر عربیہ ابوظہبی نے حال ہی میں سیالکوٹ کے لیے ایک نیا براہ راست روٹ بھی شروع کیا ہے، جس سے کمپنی نے پاکستان بھر میں اپنے آپریشنز کو مزید پھیلایا اور دونوں ممالک کے درمیان سستی ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا، اپنی وسیع تر ترقی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ایئرعربیہ ابوظہبی سال کے اختتام سے قبل اپنے بیڑے میں مزید دو طیارے شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ایئرلائن کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور نئے روٹس کے آغاز میں معاونت ملے گی کیونکہ کلیدی ممالک میں نیٹ ورک کو بڑھایا جا رہا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔