بھارت کا آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
نئی دہلی : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ رچایا گیا۔
جس میں بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کوشہید کردیا اور بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔
بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پر آج سے بحث کا آغاز ہونا تھا ، پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پربریفنگ کے روز بھارت نے نیا ڈرامہ رچا دیا۔
غیرقانونی،جبراًزیرحراست پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
آپریشن مہادیو کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کچلنا اور بھارت میں سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت کی کوشش ہے، آپریشن مہادیو کو کامیاب دکھا کر آپریشن سندور کی خفت مٹائی جاسکے۔
30،29 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنسزمیں تفصیلات بتاچکے تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا 723 پاکستانیوں کو بھارتی جیلوں میں غیر قانونی بند رکھا گیا ہے۔
56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جوبھارتی ایجنسیزنےغیرقانونی ،جبراً حراست میں رکھا ہوا ہے، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور30 اپریل کوبتا چکے، حسب روایت بھارتی میڈیاکو پہلے ہی سےلاشیں ،پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز،تصویریں دی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا پریشن مہادیو افراد کو
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔